Saturday, July 27, 2024

ایک کمبوڈین کو 40 مگرمچھوں نے ہلاک کر دیا

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ تقریباً 40 مگرمچھوں نے جمعے کے روز ایک کمبوڈیائی شخص کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ  فارم میں گر کر ان کے گھیرے میں آ گیا۔

کمیون کے سربراہ مے سامتھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے لوان نم، مگرمچھوں کی فلاحی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

لوان نم، 72 سالہ شخص، ایک مگرمچھ کو پنجرے سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا تھا جہاں اس نے انڈے دیئے تھے مگرمچھ نےاس شخص کی چھڑی کو پکڑ لیا اور اسے اندر کھینچ لیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پھران مگرمچھوں کا مرکزی گروہ اس کے گرد گھومنے لگا، اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیےاور سیئم ریپ کے فارم میں کنکریٹ کی دیوار کو خون کے چھینٹوں سے بھر دیا۔

سیئم ریپ کمیون کے پولیس کمانڈر مے سیوری نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ شخص انڈے دینے والے پنجرے سے مگرمچھ کا پیچھا کرنے کی کوشش کے دوران پنجرے میں گر گیا۔

پھر دوسرے مگرمچھوں نے اس پر حملہ کیا، یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسم کی باقیات پر کاٹنے کے نشانات دکھائی دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مگرمچھوں میں سے ایک نے آدمی کا ایک بازو چبا کر نگل لیا۔

پولیس کے سربراہ نے اطلاع دی کہ 2019 میں اسی گاؤں میں ایک دو سالہ بچی اس فارم میں بھٹک گئی تھی اور مگرمچھوں نے اسے مار کر کھا لیا۔

سیم ریپ کے آس پاس، شہر جو مشہور انگکور واٹ مندروں کے داخلی دروازے کے طور پر کام کرتا ہے، وہاں مگرمچھ کے بہت سے فارم ہیں۔

مگرمچھوں، ان کے انڈے، کھالیں اور گوشت کو تجارت کے لیے رکھا جاتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں