Wednesday, September 25, 2024

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ

- Advertisement -

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ توقع ہے کہ ڈالر 250 روپے تک گر جائے گا۔

پاکستان اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ٹریڈنگ میں ڈالر 1 روپے 67 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

دوسری جانب ایکسچینج ایسوسی ایشن کا خیال ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر بالآخر 250 روپے اور اس کے بعد 270 روپے تک گر جائے گی۔

پاکستان ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے نجی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ محض عارضی ہے اور جلد ہی قیمت 250 روپے تک پہنچ جائے گی۔

ملک بستان نے مزید کہا کہ اضافی درآمدی ایل سی کے کھلنے سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، اور ضروری مانگ پوری ہونے کے بعد اسکی قیمت گر جائے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں