Wednesday, September 25, 2024

چینی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

- Advertisement -

اسمگلنگ کے نتیجے میں چینی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ کوئٹہ اور پشاور میں 152 روپے فی کلوجبکہ لاہور اور کراچی میں قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئ ہے۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی اب شوگر مافیا نے ایک ہفتے کے اندر چینی کی قیمت بڑھا کر 125،130 روپے سے  145 روپے فی کلو کر دی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جنوبی پنجاب میں ایک روز قبل چینی کی ایکس ملز قیمت 13500 روپے 100 کلو تھیلے یا 135 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی لیکن شوگر مافیا اپنی مرضی سے قیمتیں مسلط کر رہی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل کین کمشنرز کو کین کمشنر پنجاب کی جانب سے چینی کی بڑے پیمانے پر افغانستان سمگلنگ کو روکنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

اس حقیقت کے باوجود کہ شوگر بڑے پیمانے پر دستیاب ہے، ڈیلرز نے پیش گوئی کی ہے کہ قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں