Sunday, November 24, 2024

عامر خان کے داماد نے انوکھے انداز میں بارات لانے کی وجہ بتادی

- Advertisement -

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے داماد نوپور شیکھرے نے وضاحت دی کہ انہوں نے شادی کے مقام تک پیدل سفر کیوں کیا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب میں ایرا خان اور ان کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے۔ اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے اس موقع پر عامر خان کے داماد نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اپنی شادی کے لیے نوپور شیکھرے نے شارٹس اور بنیان پہننے کا انتخاب کیا۔ گاڑی یا گھوڑے پر سوار ہونے کے بجائے، انہوں نے اور اس کے ساتھیوں نے اس مقام تک آٹھ کلومیٹر دوڑنا پسند کیا۔ اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تاہم یہ وائرل ہو گئی ہے۔

ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی ویڈیواب منظرِ عام پر آ گئی ہے اور اس میں ان کے تمام خاص اور خوبصورت لمحات شامل ہیں، جس میں نوپور شیکھرے کا اپنے دوستوں کے ساتھ تقریب میں پیدل پہنچنے تک کا سفر بھی شامل ہے۔ وہ مناظر بھی ہیں جس میں نکاح کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رابی پیرزادہ نے خفیہ شادی کر لی؟

نوپور شیکھرے نے شادی کے وینیوتک پیدل پہینچنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی اپنے گھر سے ایرا کے گھر جاتا تھا تو پیدل سفر کرتا تھا، یہ سڑک میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، یہی وجہ ہے۔ شادی کے دن بھی میں ایسی گیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں دو مختلف مذاہب کے افراد کے درمیان شادیوں کے لیے مخصوص رجسٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات راجستھان کے اودے پور میں 8 سے10 جنوری کو شروع ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں