پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے ہدایات موصول ہوگئیں سوشل میڈیا کے استمعالپر پابندی عائد کر دی گئی۔
نگراں خیبرپختونخوا انتظامیہ کے تمام صوبائی ملازمین کو کسی بھی پیشہ ورانہ یا سیاسی بحث میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستانی نظریہ پر بحث یا تجزیہ کرنے کی اجازت ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات کے مطابق، کسی بھی سرکاری ملازم کو حکومت کی رضامندی کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔
رول نمبر 25 کے مطابق، کوئی بھی سرکاری ملازم ہدایات کے مطابق کوئی ایسا بیان نہیں دے گا جس کا وفاقی یا صوبائی حکومتوں پر اثر ہو۔
اس پلیٹ فارمز کو صرف ایگزیکٹو سیکرٹری اور متعلقہ محکمے کے سربراہ کی رضامندی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔