Friday, October 4, 2024

عیدالاضحیٰ 2024 میں بینک چار دن بند رہنےکا اعلان

- Advertisement -

عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پر بینک چار دن بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پر مرکزی بینک 17 سے 19 جون تک بند رہے گا۔ چونکہ 16 جون بروز اتوار ہے، اس لیے بینک چار دن بند رہیں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 17-19 جون 2024 (پیر تا بدھ) عید الاضحیٰ کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی عام تعطیلات ہوں گی۔

مرکزی بینک کے فیصلے کے مطابق، ملک بھر میں بینکوں سمیت تمام مالیاتی ادارے اس دوران بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے اونچی سائیکل تیار کرنے کا ریکارڈ قائم

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو اعلان کیا گیا کہ عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہوگی۔

ایک بیان کے مطابق جس کی وزیر اعظم شہباز شریف نے توثیق کی، وفاقی حکومت نے منگل کو عید الاضحیٰ کی تین تعطیلات کا اعلان کیا۔ تعطیلات پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں