Sunday, November 24, 2024

نگراں وزیراعظم کا بجلی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ عوام  ٹیکسز میں کمی چاہتی ہے۔ 

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل کرآ گئی ہے اور حکومت سے اضافی ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیاجا رہا ہے۔ نگراں وزیراعظم بجلی کی قیمتوں سے متعلق گفتگو کریں گے۔

اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس کیا جائے گا،جس میں  وزیراعظم وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ دینے کی بھی ہدایت جاری کریں گے۔

اس ہنگامی اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں میں ریلیف دینے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں