Friday, September 20, 2024

یوم آزادی پر نگراں وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھائیں گے

- Advertisement -

چودہ اگست بروز پیر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس میں تمام اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ 

سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف بھی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ سبکدوش ہونے والی انتظامیہ کی جانب سے دیگر اہم شخصیات کو بھی دعوت نامے دیے گئے ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف جسٹس آف پاکستان شامل ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر، سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے۔ نگران وزرائے اعلیٰ اور چاروں گورنرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟

انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی کا اختیار پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے مطابق دیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن انوار الحق کاکڑ کو 2018 میں سینیٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کے لیے چنا گیا تھا۔انوار الحق کاکڑ 2008 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے لیے انتخاب لڑے تھے تاہم وہ ہار گئے۔

بعد ازاں وہ نواب ثناء اللہ زہری کے دور میں صوبے کے ترجمان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

یہ ایڈوائس وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے دستخطوں سے صدر کو دی گئی۔ انور حق کاکڑ کو پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے مطابق نگراں وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں