Saturday, November 23, 2024

سندھ، میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی

- Advertisement -

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ میٹرک اور انٹر امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ ملک بھر کے اسکول بورڈز کے سربراہان کی ایک کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

سندھ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں پر مشتمل ایک کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں شیڈول ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال اور منظوری دی گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اب پاکستان صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات مئی کی بجائے مارچ میں لئے جائیں گے جبکہ انٹر کے امتحانات  اپریل میں ہوں گے۔

اس اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں امتحانات میں پاس ہونے کا تناسب 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے، میٹرک کی کلاسز میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا اور اب انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلے میں شطرنج کا کھیل بھی شامل ہو گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں