Friday, October 25, 2024

امام حسین کا چہلم سخت سیکیورٹی کے ساتھ منایا جا رہا ہے

- Advertisement -

پاکستان میں مسلمانوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، نواسہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سانحہ کربلا کے دیگر شہداء کی یاد میں چہلم منایا۔

کربلا میں یزیدی افواج کے ہاتھوں امام حسین اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کے 40ویں دن کو چہلم یا اربعین کہا جاتا ہے۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پاکستان بھر میں خصوصاً لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

مرکزی جلوس ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے نشتر پارک سے نکل کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ چھوٹے جلوس میں بندرگاہی شہر کے مختلف حصوں سے بہت سے لوگ شامل ہوں گے۔

جلوس کے مرکز کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا اور پولیس، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری وہاں تعینات ہے۔

لاہور میں جہاں حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس بھی منایا جاتا ہے، وہاں بھی اسی طرح کی حفاظتی اقدامات کیے گئیے ہیں۔ کراچی اور لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں آج چھٹی ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، ملتان، سرگودھا، پشاور اور ملک بھر کے دیگرشہروں میں بھی ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں