راولاکوٹ میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے سڑکوں پر نکل کر 30 ہزار سے زائد بل جلائےاور احتجاج جاری رکھا۔
کئی دنوں تک جاری رہنے والی اس مہم کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد بجلی کے بل جمع کیے گئےتھے۔ انجمن تاجران، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور عوامی ایکشن کمیٹیوں کی درخواست پر 20 سے زائد مقامات پر لوگوں نے احتجاج کیا اور بل جلائے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مظاہرین نے استدعا کی کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ سے نکال کر سستی بجلی تک رسائی دی جائے۔
ادھر فیصل آباد میں بھی بجلی کے زائد بلوں پر مظاہرے کیے گئے۔