Friday, September 20, 2024

کرکٹرحسن علی نئےٹیلنٹ کےساتھ، ساتھی بھی حیران

- Advertisement -

حیدر آباد: کرکٹرحسن علی نے پاکستان آسٹریلیا وارم اپ میچ میں فیلڈنگ اور گیند کو نئے انداز میں روک کر سب کو دنگ کردیا۔

حیدرآباد، دکن، ہندوستان کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ گیم کے دوران کرکٹرحسن علی نے تیز گیند کو شانداراندازسے باؤنڈری کی طرف بڑھنے سے روکا۔ اس سے نہ صرف ان کے ساتھی کرکٹرز ہنس پڑے بلکہ کمنٹیٹرز بھی ان کی تعریف کیےبغیر نہ رہ سکے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

حارث رؤف کی گیند سے آسٹریلوی بلے باز نے باؤنڈری کے لیے شاٹ کھیلا جو حسن علی نے باؤنڈری وال کی طرف جانےسے روکنے کی کوشش کی۔

جب وہ باؤنڈری وال کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند کو پکڑنے کے لیے بھاگے تو حسن علی کو لگا کہ وہ اسے اپنے ہاتھوں سے نہیں روک پائیں گے، اس لیے انھوں نے اپنی غیر معمولی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے گیند کو کِک کر کے روکا اور دو رنز بننے سےروکےاورانہیں کامیابی ملی۔

اس پرکھیل کے کپتان شاداب خان اورباؤلر حارث رؤف حسن علی کی طرف دیکھ کر مسکرائے ۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں