Friday, September 13, 2024

عازمین حج کے لیے ڈرون سروسز اور فلائنگ ٹیکسیاں متعارف

- Advertisement -

سعودی عرب نےعازمین حج کیلئے ڈرون سروسز اور فلائنگ ٹیکسیاں متعارف کروا دیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت رواں سال عازمین حج کے محفوظ اور آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون سروسز اور فلائنگ ٹیکسیاں متعارف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہموار آپریشنز اور ہمارے مہمانوں کے آرام دہ قیام کی ضمانت کے لیے اس سال حج کے دوران فلائنگ ٹیکسیوں اور ڈرون سروسز کا تجربہ کیا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ان کے مطابق، ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والوں کے درمیان ایسی مصنوعات پیش کرنے کے لیے سخت مقابلہ ہو گا جو آنے والے سالوں میں قابل عمل ہوں گی۔

صالح الجاسر کے مطابق، حکام آگے بڑھنے والے سہولت کاری کے اقدامات کے استحکام کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدرز ڈے 2024: ان ماؤں کے نام جو ہماری زندگی بناتی ہیں

ان کے بقول، ٹرانسپورٹ کی صنعت بتدریج ترقی کر رہی ہے، اس لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وزارت نئی ٹیکنالوجی کو اپنائے اور یہ بتائے کہ اسے مسافروں کے فائدے کے لیے کس طرح زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر نے سعودی حکام کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عازمین حج کے آرام اور سہولت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں