انڈین اداکار ورون دھون پہلے بچے کے باپ بن گئے۔
سینتیس سالہ اداکار ورون دھون نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے یہ خبر شیئر کی کہ انکے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ممبئی: اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال ایک بچے کے والدین بن گئے ہیں۔ 37 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
کرن جوہر، اداکار کرینہ کپور خان، ابھیشیک بچن، سانیا ملہوترا، سمانتھا روتھ پربھو، پرینکا چوپڑا جوناس اور پرینیتی چوپڑا سمیت انڈسٹری کے کئی ساتھیوں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔ دھون اگلے ایکشن ڈرامے میں نظر آئیں گے۔
اداکار اپنی اوٹی ٹی سیریز کے پریمیئر کا بھی انتظار کر رہے ہیں، جس میں شریک اداکار روتھ پربھو ہیں۔