بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے پاکستان کی سونے کی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں سونا سستا ہو گیا۔
پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی کے ساتھ سستا ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 95 ہزار روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 78 ہزار اور 750 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر 80 سینٹ کے اضافے سے 1823 ڈالر ہوگئی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
علاوہ ازیں گزشتہ روز سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط سونے کی قیمت 221.01 ریال فی گرام، 22 قیراط سونے کی قیمت 202.59 ریال، 18 قیراط سونے کی 165.76 ریال اور 21 قیراط سونے کی قیمت 193.38 ریال تھی۔
ایک کلو سونے کی قیمت 222,555.86 ریال، آٹھ گرام 21 قیراط سونے کی قیمت 1,856.47 ریال، آٹھ گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1,944.88 ریال اور آٹھ گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2,21.68 ریال ہے۔