Tuesday, December 3, 2024

محرم میں سیکیورٹی کے لیے ہیلی کاپٹرز طلب کر لیے گئے

- Advertisement -

لاہور میں محرم الحرام میں فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹرز طلب کرلئےگئے۔

لاہور پولیس نے 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران فضائی نگرانی کے لیے حکومت سے دو ہیلی کاپٹرز کی باضابطہ درخواست کر دی۔

بیک اپ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے رینجرز اور پاک فوج کی ایک کمپنی کی تعیناتی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پولیس نے جامع سیکورٹی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے سنٹرل پولیس آفس سے 50 ریزرو دستے بھی یوم عاشور پر دستیاب رکھنے کے لیے کہا ہے۔ ایلیٹ فورس سے 15 گاڑیاں گشت بڑھانے اور شہر بھر کے حساس مقامات پر محفوظ تعیناتی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا اور محرم کے جلوسوں کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وسائل مختص کیے جائیں گے۔

عاشورہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم حساس مقامات پر ایلیٹ فورس اور رینجرز تعینات رہے گی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں