Saturday, November 9, 2024

امام الحق بھی شادی کے لیے تیار شادی کی تاریخ سامنے آگئی

- Advertisement -

پاکستانی کرکٹ ٹیم کےاوپنر امام الحق نے بھی ورلڈ کپ کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

امام الحق کی شادی 25 نومبر 2023 بروز ہفتہ مقرر کی گئی ہے اور ولیمہ جو اگلے روز لاہور میں ہوگا قومی ٹیم کے کھلاڑی اور کرکٹ سے منسلک دیگر اہم شخصیات کی دعوت کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان ورلڈ کپ سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور امام بھی اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔

اگرچہ کپتان بابر اعظم کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم ابھی تک شادی کے لیے باقاعدہ بات چیت یا تاریخ طے نہیں ہوئی۔

امام الحق موجودہ ہیڈ سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے امام اس وقت قومی اسکواڈ کے ساتھ بھارت میں ہیں۔ قومی ٹیم نے مقابلے میں اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے اور دو میں شکست کھائی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں