Saturday, July 27, 2024

شام پر اسرائیلی حملے

- Advertisement -

شام کے صوبے حلب میں رات گئے اسرائیلی حملے  سے تین ایرانی حمایت یافتہ جنگجو اورچار شامی افسران مارے گئے، جس کے باعث علاقے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سروس بند ہو گئی ہے۔

شام کی سر زمین پر سینکڑوں اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے ہیں، جو کہ ملک کے دس سال سے زائد عرصے سے جاری تنازعے کی بنا پر شروع ہوئے تھے۔ جن میں زیادہ تر ایرانی حمایت یافتہ فوجیوں، لبنانی حزب اللہ کے جنگجوؤں اور شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، اسرائیل نے پیر کو دیر گئے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے اور نیراب ملٹری ایئر فیلڈ کے علاقے پر میزائل داغے، جس نے دونوں مقامات پر دھماکوں اور شدید نقصان کی اطلاع دی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نیراب ہوائی اڈے کے علاقے میں گولہ باری کے ایک ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس میں شامی فوج کے چار افسران اور تین ایران نواز غیر ملکی جنگجو ہلاک ہو گئے۔

صوبہ حلب کے علاقے صفیر میں اسرائیلی میزائلوں نے شامی فضائیہ کے کارخانوں پر بھی حملہ کیا، جس سے کافی پیمانے پر مادی نقصان ہوا ایران نواز جنگجو ان مقامات کو استعمال کرتے تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حملوں سے حلب کا ہوائی اڈہ تباہ ہو گیا۔

تفصیلات

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، رات تقریبا 11:35 بجے اسرائیل نے کئی میزائلوں سے فضائی حملہ کیا، حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور آس پاس کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایاگیا۔

سنا نے نقصانات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا،ایک فوجی ہلاک اور دو شہریوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔

حلب اور دمشق کے ہوائی اڈے اس سے قبل اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ناکارہ ہو چکے ہیں۔

اگرچہ اسرائیل شام پر کیے جانے والے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے، لیکن اس نے بارہا کہا ہے کہ وہ اپنے سخت دشمن ایران کو تنازعات سے متاثرہ ملک میں اپنے قدم بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں