Monday, October 7, 2024

عیدالاضحیٰ میں جانورخریدنے کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

- Advertisement -

عیدالاضحیٰ میں جانوروں کی خریداری کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز ہوچکاہے۔

لاہور: پنجاب حکومت نے اپنا پہلا باضابطہ آن لائن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانور گھربیٹھے خرید سکتے ہیں۔

جانوروں کی تصاویر کے علاوہ پنجاب حکومت کے جاری کردہ پورٹل میں ان کی عمر، وزن، نسل، قیمت اور دیگر معلومات جیسی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ پورٹل کو خرید و فروخت کے لیے محفوظ بنایا گیا ہے، دونوں فریقوں کو کسی بھی لین دین سے پہلے اپنے شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید برآں، آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد، کوئی بھی اپنے جانور فروخت کر سکتا ہے۔ یہ پورٹل عید کے بعد بھی فعال رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایام حج کے موقع پر غلاف کعبہ 3میٹر اونچا کردیا گیا

اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم، راستے کے ذریعے ایک کیوآرکوڈ ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد عیدالاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی خریداری میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں