Monday, October 7, 2024

ایام حج کے موقع پر غلاف کعبہ 3میٹر اونچا کردیا گیا

- Advertisement -

ہر سال کی طرح حج کے دوران خانہ کعبہ کا غلاف اونچا کردیا گیا ہے۔

حرمین شریفین میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے منظوری کے بعد حج کیلئے غلاف کعبہ کو فرش سے 3میٹر اونچا کیا گیاہے۔ ہر سال یہ رسم حج کے آغاز سے پہلے کی جاتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

گزشتہ روز عشاء کی نماز کے بعد خانہ کعبہ کے کھلے حصے پر 54 میٹر لمبا اور 2.5 میٹر چوڑا سفید سوتی کپڑا بچھا دیا گیا۔ خانہ کعبہ کا غلاف 15 ذی الحجہ تک زمین سے تین میٹر بلند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں داؤد کم نے مسجد کا افتتاح کر دیا

اس کا مقصد حج کے دوران غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانا ہے۔ کعبہ کے غلاف کو ماضی میں زائرین نے نقصان پہنچایا تھا جنہوں نے چھونے اوربرکت کے طور پر مختلف حصوں کو کاٹ دیا تھا۔

اس بات کو اجاگر کرنا ضروری ہے کہ کعبہ کا غلاف چاروں کونوں سے اونچا ہے۔ اسے باندھنے کے لیے منفرد رسیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں