Friday, September 20, 2024

پاکستانی شہریوں کو موبائل فون اب آسان اقساط میں دستیاب

- Advertisement -

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں موبائل فون کی تمام اقسام کو آسان اقساط میں دینےکے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں۔

زرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈائریکٹر جنرل ایم او آئی ٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں تمام موبائل فون فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے سامنے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے موبائل فونز کو قابل انتظام اقساط میں فروخت کرنے کی قانون سازی پر غور کیا جا رہا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جس میں تمام موبائل فون فراہم کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے سامنے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے موبائل فونز کو قابل انتظام اقساط میں فروخت کرنے کی قانون سازی پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس قانون کی منظوری کے بعد، شناختی کارڈ رکھنے والے تمام پاکستانی شہریوں کو آسان قسطوں میں کارپوریشنز سے موبائل فون خریدنے کی اجازت ہوگی۔ اگر کسی صورت میں قسط مکمل ادا نہیں کی جاتی ہے یا ڈیفالٹ ہوتا ہے، توموبائل فون استعمال کرنے والے کا شناختی کارڈ بطور ضمانت استعمال کیا جائے گا یا فون کا آئی ایم ای بلاک کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل جلد ازجلد دے دی جا ئے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں