Friday, September 20, 2024

نیپال بلے باز نے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

- Advertisement -

نیپال کرکٹ ٹیم کے دیپندرا سنگھ نےمنگولیا کے خلاف9 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر 16 سالہ بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز چین میں ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے میں نیپال اور منگولیا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔نیپال کے بلے باز دیپندر سنگھ نے زبردست اننگز کھیلی اور صرف 9 گیندوں میں 50 رنز بنا کر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے 2007 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔

 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا 314 رنز کا مجموعی ٹارگٹ نیپال نےدیا، منگلویا ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 41 رنز بنا سکی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

یہی نہیں بلکہ اسی کھیل میں نیپالی بلے باز کشال مالا نے صرف 34 گیندوں میں سنچری بنا کر سابقہ ریکارڈ کو چکنا چور کردیا۔ ہندوستان کے روہت شرما نے اس سے قبل 34 گیندوں میں یہریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس کے علاوہ اس کھیل کے بعد نیپال کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ نیپال نے اپوزیشن کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے بڑے مارجن سے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں