سیاست کو ایک نئی سمت دینے اور مضبوط معیشت کے ساتھ ملک کو آگے لے جانے کے مقصد کے ساتھ جمعرات کو تحریک انصاف پاکستان چھوڑ کر جانے والوں نے اپنا نیا سیاسی گھر استحکام پاکستان پارٹی آئی پی پی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
جہانگیر خان ترین نے تحریک انصاف کے درجنوں ساتھیوں کی موجودگی میں بالآخر صوبائی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران نئی پارٹی آئی پی پی استحکام پاکستان پارٹی کے نام کا اعلان کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کو بادشاہوں کی پارٹی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو سیاسی منظر نامے پر اپنے آپ کو قائم کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، خاص طور پر پنجاب میں کیونکہ اس کی زیادہ تر بڑے کھلاڑی اسی صوبے سے ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لے یہاں کلک کریں
چونکہ جہانگیر ترین کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی کے حکمران مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، اس لیے پی ٹی آئی کے سابق رہنما یہ وضاحت نہیں کر سکے کہ صوبے میں ان کی حریف کون سی جماعت ہوگی۔
جہانگیر خان ترین کواستحکام پاکستان پارٹی کا سرپرست نامزد کیا گیا ہے، جب کہ کسی اور پارٹی کے عہدوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسی طرح پارٹی کا منشور بھی بعد میں جاری کیا جائے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ہماری پارٹی ترقی کی علامت ہوگی۔