Thursday, September 19, 2024

پاکستانی یوٹیلیٹی اسٹورز اب عام بازاروں سے بھی مہنگے

- Advertisement -

یوٹیلیٹی اسٹورز صارفین کو کم قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے تھے لیکن اب وہ عام بازاروں سے زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ، جنہیں حکومتی سبسڈی ملتی ہے، صارفین کو کھانے کی اشیاء کھلی مارکیٹ میں ملنے والی قیمتوں سے کم قیمت پر پیش کرتے ہیں۔ تاہم، جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، ان یوٹیلیٹی سٹورز کی قیمتیں کھلی مارکیٹ میں ملنے والی قیمتوں سے بڑھ گئی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس سلسلے میں جو دستاویزات جاری کی گئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ کریانہ کی دکانوں پر گندم اور دالوں جیسی بنیادی اشیاء کافی مہنگی فروخت ہورہی ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ عام دکانوں پر20 کلو آٹا 2817 روپے میں دستیاب ہےجبکہ وہی 20 کلو آٹا یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2880روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح فری مارکیٹ میں جہاں دال مسورکی قیمت 292 روپے 83 پیسے فی کلو گرام ہے وہیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اس کی قیمت 305 روپے ہے۔ دال چنا جو اسٹورز پر275 روپے فی کلوبک رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 242 روپے 28 پیسے میں مل رہا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں