Tuesday, December 3, 2024

پشاور پولیس کا شہری پر ہاکی سے تشدد، ویڈیو وائرل

- Advertisement -

پشاور پولیس کا شہری پر ہاکی اسٹک سے تشدد، ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پشاور پولیس نے شہری کو ہاکی اسٹک سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث زخمی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پیش آیا۔ واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار شہری کو ہاکی اسٹک سے مار رہا ہے جسے کسی نے نہیں بچایا۔

اپنے پولیس افسر کا دفاع کرتے ہوئے ایس پی کینٹ پشاور وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، جس پر گھر کی خاتون نے پولیس کو فون کیا۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ پولیس گھر پہنچی، ملزم کو گرفتار کرلیا، جو چند روز قبل سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ حکام نے ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنسرٹ ہال حملہ، جان بچانے والے مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

تاہم ایس پی کینٹ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پشاور پولیس کو ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کرنے کے بجائے اسے ہاکی سے مارنے کا حق کس نے دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں