Saturday, July 27, 2024

پی ایم ڈی نے گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی

- Advertisement -

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مری، گلگت بلتستان، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ لاہور میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ ملک کے جنوبی حصوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ اسلام آباد میں آئندہ چند روز تک موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں موجودہ موسم اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ہندوستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق سرینگر، اننت ناگ، بارہمولہ، جموں، پلوامہ، شوپیاں اور لیہہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں