Saturday, July 27, 2024

مرغی کی قیمت عوام کی خرید سے باہر، قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

- Advertisement -

 پاکستان کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے مرغی کا گوشت کھانا اب عام افراد کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے 

گزشتہ دنوں کراچی میں مرغی کا گوشت ٥٠٠ سے ساڑھے ٥ سو کے درمیان بیچاجارہا تھا لیکن اچانک چکن فروشوں نے ٧٥٠ روپے فی کلو گوشت فروخت کرنا شروع کردیا ۔

ذرائع کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں مرغی فروشوں نے بے پناہ اضافہ کیا ہے لیکن  اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں مرغی فروشوں کے سامنے  بےبس نظر آ رہی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

مرغی کے گوشت کی نئی قیمتوں نےماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے  عام شہری چکن کے ہرطرح کے پکوان کھانے سے محروم ہو گیا۔

ا زندہ مرغی٥٠٠ روپے اور بون لیس چکن ایک ہزار پچاس روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، عوام کی کثیر  تعداد چکن کا گوشت خریدنے سے قاصر ہے  ۔

مختلف شہروں میں صورتحال

پنجاب کے میں بھی چکن کا گوشت خریدنے  کے لئے عوام کا بُراحال ہے،لاہور میں چکن ساڑھے چھ سو روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ،

پشاور میں بھی دکاندار مرغی خریدنے سے قاصر ، دکانیں بھی بند کر ڈالیں۔

ملک کی مارکیٹ میں مرغی کے پنجرے تقریباََ خالی نظر آرہے ہیں، جس کا جواب صرف یہ ہے کمرغی کو کھلانے والی فیڈ مہنگی ہو گئی ہے۔

ترجمان پولٹری ایسوسی ایشن  کے ترجمان ڈاکٹرعبدالکریم نے کہا ہے کہ چکن کی قیمت ملک بھر میں بڑھی ہےدکاندار اپنے آرڈر کینسل کر رہے ہیں نئی بکنگ بھی نہیں کی جارہیپوری چکن مارکیٹ کا برا حال ہے۔

ان کے مطابق فیڈ سے متعلق مسائل پہلے بھی تھے ، اب امپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات کاسامنہ کرنا پڑ  رہا ہے پولٹری فارم تباہی کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس وقت چکن کی ٧٥٠ قیمت کو لے کر ہر غریب آدمی پریشان ہے جبکہ چکن فروش ڈوبتے کاروبار کو لے کر فکر مند ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں