Friday, October 11, 2024

پنجاب حکومت کا جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

- Advertisement -

پنجاب کی نگراں حکومت نے دہشت گردوں کو غیر معمولی سہولیات فراہم کرنے پر جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔

انگلش میں پرھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس اجلاس میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں نامزد ملزمان کی غیر قانونی سہولت کاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کو غیر معمولی سہولتیں فراہم کرنے پر جج کے خلاف ریفرنس بھیجا جائے گا۔ جب کہ نامزد ملزمان کو غیر قانونی اور غیر آئینی سہولیات فراہم کرنے کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ نامزد ملزمان کو سہولت فراہم کرنا انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ نقوی نے شرپسندوں کے خلاف درج مقدمات کی مکمل پیروی کا حکم دیا اور کہا کہ مفرور شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

فوج کی تنصیبات اور عوامی اثاثوں پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں