Friday, September 20, 2024

قائد اعظم ٹرافی میں سرفراز احمد کی ڈبل سنچری

- Advertisement -

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قائد اعظم ٹرافی میں اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھا ۔

سرفراز احمد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی 2023-24 کے دوران لاہور وائٹس کے خلاف ڈبل سنچری بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی وائٹس کے کپتان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی دوسری ڈبل سنچری حاصل کی، انہوں نے اپنی 16ویں ایف سی سنچری اور موجودہ قائد اعظم ٹرافی سیزن میں اپنی دوسری سنچری بنائی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اسی اننگز کے دوران خرم منظور، اسد شفیق، عماد عالم، رمیز عزیز اور سرفراز سمیت پانچ دیگر بلے بازوں نے سنچری اسکور کی۔

اس کامیابی نے پاکستانی کرکٹ میں ایک نیا ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کیا، یہ ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جہاں ایک ہی اننگز میں پانچ سنچریاں اسکور کی گئیں۔ جب کہ عالمی سطح پر ایف سی کرکٹ میں ایسا پانچ بار ہوا ہے، پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے یہ پہلا واقعہ ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں کراچی وائٹس نے 784/5 کا زبردست ٹوٹل پوسٹ کیا، جو پاکستان میں پانچویں سب سے زیادہ فرسٹ کلاس ٹوٹل اور 1995 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ شاندار کارکردگی کے باوجود، میچ ڈرا پر ختم ہوا۔

پہلی اننگز میں لاہور وائٹس نے 509/9 پر ڈیکلیئر کر دیا تھا، علی زریاب نے 222 رنز کی یادگار اننگز کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں