Monday, September 16, 2024

برطانیہ میں پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ پروگرام متعارف

- Advertisement -

برطانیہ نے طلباء کے لیے چیوننگ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا ہےجس میں ایک سالہ ماسٹر پروگرام شامل ہے۔

 معلومات کے مطابق برطانیہ میں چیوننگ ایوارڈزکی طرف سے کہا گیا ہے، کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چیوننگ اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے درخواستوں کی وصولی 12 ستمبر سے شروع ہو جائے گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس اسکالرشپ کی مدد سے طلباء برطانیہ میں ایک سالہ ماسٹر پروگرام مکمل کر سکتے ہیں۔

ان اسکالرشپس کو مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، جس میں پروگرام سے وابستہ تمام اخراجات بشمول سفر، رہائش اور کورس کی فیسیں شامل ہوتی ہیں۔

تمام درخواست دہندگان کو اپنی تعلیمی اسناد، حوالہ جات، اور کسی برطانوی یونیورسٹی سے غیر مشروط پیشکش فراہم کرنی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے سائٹ کے ذریعے درخواستیں دی جائیں گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں