بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے باعث بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی طبیعت کافی متاثر ہوئی، اب صحتیابی کے بعد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
شاہ رخ خان مبینہ طور پر اپنے بیٹے اور بیٹی کو 21 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا کھیل دیکھنے کے لیے لے گئے تھے۔ جہاں انہیں پہلے کوالیفائر میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کے شوہر جے مہتا کے علاوہ کنگ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے شوہر کو دیکھنے ہسپتال پہنچیں۔ اب کنگ خان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔