Thursday, November 14, 2024

امریکی کمپنی گلابی نمک پر 200 ملین ڈالر خرچ کرے گی

- Advertisement -

اسلام آباد: ایک قابل ذکر پیش رفت گلابی نمک کے حوالے سے پاکستان منرل بریک تھرو کارپوریشن اور معروف امریکی کمپنی مریکل سالٹورکس کلیکٹیوکارپوریشن کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہے۔

یہ امریکی کمپنی برآمدی مقاصد کے لیے جدید ترین گلابی نمک کی کرشنگ اور پیکیجنگ کی سہولت کے قیام میں تقریباً 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

گلابی نمک جسے ہمالیائی نمک بھی کہا جاتا ہے کی برآمد کے لیے ضلع میانوالی میں خصوصی پلانٹ لگایا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 22 بلین ٹن سے زائد گلابی نمک کے ذخائر ہیں جن کی سالانہ برآمدی صلاحیت 12 بلین ڈالر ہے۔ قدرتی وسائل بنیادی طور پر کالاباغ، ورچہ، کھیوڑہ اور بہادر خیل کے سالٹ رینج کے علاقوں میں مرکوز ہیں۔

اس وقت پاکستان وسائل کی برآمد سے صرف 70 ملین ڈالر سالانہ کما رہا ہے۔

ملک کی غیر دریافت شدہ معدنی صلاحیت کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش میں، پہلی کان کنی سمٹ، جس کا موضوع تھا، ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع”، اس ماہ کے شروع میں منعقد ہواتھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں