Monday, October 7, 2024

دبئی میں پہلا تیرتا ہوا پیدل چلنے والا پُل بنایا جائے گا

- Advertisement -

دبئی کے الممزار علاقے میں پہلا تیرتا ہوا پُل جلد تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبےکے مطابق، دبئی کے الممزار میں پہلا تیرتا ہوا 200 میٹر پیدل چلنے والا پُل تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ تقریباً 355 ملین درہم کی لاگت سے 18 ماہ میں جمیرہ 1 کے 1.4 کلومیٹر اور الممزار بیچ کے 4.3 کلومیٹر کو جدید بنائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت کے مطابق دبئی کے ساحلوں کو عالمی معیار تک پہنچانے کے لیے یہ اقدام شروع کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے، ان ساحلوں کو بھی اوپر کیاجائے گا، اس عمل میں 500,000 کیوبک میٹر سے زیادہ ساحلی ریت استعمال کی جائے گی۔

دونوں ساحلوں پر 11 کلومیٹر بائیک اور رننگ ٹریک کے علاوہ 5 کلومیٹر درختوں سے جڑا راستہ ہوگا۔

سہولیات

اس کے علاوہ، ان ساحلوں میں فٹنس سینٹرز، بچوں کےکھیلنے کی جگہ، ساحل کے کنارے آرام کی جگہ، اور موسمی تقریبات کے لیے علاقے شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ، کاروں کے لیے 1400 پارکنگ کی جگہ ہوگی اور ساحلوں کی ہریالی کو برقرار رکھنے کے لیے خودکار آبپاشی کا نظام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا جلد شادی کرنے والی ہیں

اس کے علاوہ، دبئی میونسپلٹی اور پولیس کے مرکزی کنٹرول رومز سے منسلک 100 سیکیورٹی کیمرے، سیفٹی ڈپازٹ بکس، وائی فائی، الیکٹرانک اسکرینز اور بیچ ریسکیو سروسز سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔

اماراتی حکومت کی جانب سے دیرا بیچ کو 24 گھنٹے کے ساحل میں تبدیل کرنے کااعلان بھی کیا گیاہے۔

آرٹیکل کے مطابق اس منصوبے پر پرنس شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی ہدایت پر کام کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں