Tuesday, December 3, 2024

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا جلد شادی کرنے والی ہیں

- Advertisement -

رواں ماہ 23 جون کو اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔ اگرچہ ان کے رشتے کے حوالے سے کئی میڈیا رپورٹس آچکی ہیں لیکن سوناکشی سنہا نے کبھی بھی ظہیر اقبال کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تاریخ اب منظر عام پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریب 23 جون کو ممبئی میں ہوگی۔

شادی کی تقریب میں آن لائن سیریز ہیرامونڈی، کی مکمل کاسٹ شرکت کر رہی ہے، جس میں ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کے قریبی رشتہ دار اور دوست بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کے گھر پہلے بچے کی آمد

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کا دعوت نامہ میگزین کے سرورق کی طرح تیار کیا گیا ہے اور اس میں لکھا گیا ہے، افواہیں سچ ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ جوڑے کی شادی سچ میں ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا آخری بار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں مشہور آن لائن سیریز ہیرامونڈی: دی ڈائمنڈ بازار، میں نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں