Saturday, November 9, 2024

دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک سعودی عرب میں ہے

- Advertisement -

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے لمبی 149 میل سیدھی سڑک بنائی گئی ہے۔

سعودی عرب کی اس طویل ترین سیدھی سڑک کا کہیں بھی کوئی موڑ نہیں ہے اور یہ صحرا کےدرمیان سے گزر رہی ہے، یہ سڑک دو شہروں کو آپس ملاتی ہے۔

اس طویل ترین سڑک کا کہیں بھی کوئی موڑ نہیں ہے اور یہ صحرا کےدرمیان سے گزر رہی ہے۔

 سعودی عرب کی یہ ہائی وے 10، 916 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے، جو جنوب مغرب میں الدرب کو مشرق میں البطح سے ملاتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یہ سڑک کافی مصروف رہتی ہے اور اس پر سفر کرنے والے زیاد ترسامان کو ملک کے ایک کونے سے دوسرےکونے تک پہنچاتے ہیں۔تاہم، اس طویل ترین راستے کا 149 میل کا حصہ جو صحرائے رب الخالی سے گزرتا ہے، سب سے مشہور حصہ ہے۔

شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں، سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا یہ مخصوص حصہ سب سے پہلے ایک نجی سڑک کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ بعد میں پبلک روڈ نیٹ ورک میں شامل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر پانی کے آثار مل گئے، چینی سائنسدان

کسی بھی موڑ یا خم نہ ہونے کی وجہ سے اس سڑک کو دنیا کی سب سے بورنگ سڑک بھی کہا جاتا ہے۔ اس سڑک کے پاس دنیا کی سب سے لمبی اور سیدھی سڑک ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

اسکی خاص وجہ مکمل طور پر 149 میل تک سیدھی شاہراہ ہے، جبکہ اسکے اردگرد دور تک کوئی درخت بھی موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں