Friday, September 13, 2024

چاند پر پانی کے آثار مل گئے، چینی سائنسدان

- Advertisement -

چینی سائنسدان چاند پر پانی کے کچھ آثاردریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

بیجنگ: چینی سائنسدان کے مطابق چاند سے ملنے والی مٹی میں کئی ذرائع سے مالیکیولر پانی اور ہائیڈروکسیل موجود ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ چین کے چانگ ای 5 مشن کے ذریعے کئی نایاب نوادرات بھی زمین پر لائے گئےہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاند کی مٹی میں پانی کی بنیادی وجہ شیشے کے ٹکڑے ہیں جو چاند سے ٹکرانے کے بعد سیارچے چھوڑ گئے ہیں۔ چانگ ای 5 مشن نے ایک سو سے زیادہ نمونے حاصل کیے، جن میں سے سبھی کا تجزیہ کیا گیا۔ سالماتی پانی اور ہائیڈروکسیل کے ساتھ بارہ ذرات ملےہیں۔

ان کے مطابق چاند سے حاصل ہونے والی مٹی کے ذرات میں پایا جانے والا پانی کئی ممکنہ ذرائع سے پیدا ہوا ہے۔ شمسی ہواؤں کی امپلانٹیشن اس پانی کا سب سے بنیادی ذریعہ ہے جو چاند پر پانی کے موجود ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالتا ہے۔

محققین کواب ان انکشافات کے بعد ارضیاتی سیاروں کے بننے کے دوران پانی کےذخیرہ اور ذرائع کے طریقوں کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں