Saturday, November 9, 2024

سینئر صحافی سمیع ابراہیم کی واپسی

- Advertisement -

سینئر صحافی اور ٹی وی اینکر پرسن سمیع ابراہیم گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ہونے کے بعد منگل کی صبح گھر واپس پہنچ گئے۔

صحافی سمیع ابراہیم نے اپنی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

قبل ازیں پیر کے روز سمیع ابراہیم کی بیٹی زینب سمیع نے ٹویٹ کیا کہ ان کے خاندان کو موصول ہونے والی بڑی خبر ہے اور بتایا کہ ان کے والد بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

زینب نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا جس نے خبر پھیلانے میں مدد کی اور سمیع ابراہیم کی واپسی کو ممکن بنایا۔

سمیع  ابراہیم کے قریبی دوست سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ راجہ عامر عباس نے بھی اعلان کیا کہ سمیع ابراہیم کی تصویر کے ساتھ کہ وہ واپس آ گئے ہیں۔

صحافی اور سیاسی تجزیہ کار انور لودھی نے اسی تصویر کو شیئر کیا اور کہا کہ سمیع ابراہیم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ شدید اذیت سے گزر رہے ہوں۔

دریں اثنا، نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر اور اٹلانٹک کونسل کے فیلو وجاہت خان نے حیرت کا اظہار کرا اور کہا کہ کیا سمیع ابراہم کی امریکی شہریت ان کے بچاؤ میں آئی، انہوں نے مزید کہا کہ شاید وہ غلط ہو سکتے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں