Saturday, July 27, 2024

اس سال 2023 میں رمضان کے پہلے 10 دنوں کا موسم

- Advertisement -

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق، اس سال کا رمضان، جب دنیا بھر کے مسلمان عبادت میں مشغول ہوں گے اور روزے رکھ رہے ہوں گے تو اس دوران کراچی والوں کے لیے موسم اچھی خبرلے کر آیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ماہ رمضان  کے پہلے 10 دنوں میں گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جائے گی موسم خوشگوار رہنے کے امکان ہیں۔

جیسا کہ ہمارا ملک مقدس مہینے کی عبادات اور دعاؤں کے لیے تیاریاں کر رہا ہے ، سرفراز نے اس ہفتے کے شروع میں پیش گوئی کی ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کی توقع ہے کیونکہ ماہر موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا آغاز 23 مارچ کو ہو جائے گا۔

لیکن ان کا کہنا ہے کہ چاند کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے آسمان کا صاف ہونا ضروری ہے۔
وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے بھی اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 22 مارچ کو ہونا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد اس اجتماع کی صدارت کریں گے یہ اجتماع صوبائی محکمہ اوقاف پشاور میں نماز عصر کے بعد ہوگا۔

ماہر موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کے کچھ اضلاع میں 20 مارچ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ یہ بھی واضح کیا گیا کہ قوم نے حال ہی میں پچھلے دو یا تین سالوں کے مقابلے میں زیادہ بارش کا تجربہ کیا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ 2022 کے مقابلے اس سال پاکستان میں کم بارشوں کا امکان ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں