Saturday, November 9, 2024

کراچی کے ٹیکسز سے حاصل شدہ رقم کہاں لگائی؟ سندھ ہائیکورٹ

- Advertisement -

کراچی: کراچی میں ٹیکسز سے حاصل ہونے والی رقم کے اخراجات کی تفصیلات سندھ ہائیکورٹ نے اے جی سندھ سےطالب کر  لیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے دیے گئے فنڈ میں بے ضابطگیوں کے خلاف ایک درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایڈیشنل اے جی سندھ اور ایف بی آر ( فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) سے جواب مانگ لیا۔

عدالت نے اس بارے میں سوال کیا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران کراچی سے کتنا ٹیکس جمع کیا گیا اور پھر اس  ٹیکس سے اکٹھا پیسوں کا کتنا فیصد حصہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوا؟

انگلش میں خبریں پڑھنے  کے لئے یہاں کلک کریں

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے حکومت سے اس بات کا جواب طلب کیا کہ گزشتہ تین سالوں میں کتنا سیلز ٹیکس اور کتنی رقم دیگر ٹیکسز سے حاصل کی گئی۔

 ایڈیشنل اے جی سندھ کو عدالت کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی کہ ٹیکسز سے حاصل ہونے والی رقم کہاں اور کیسے خرچ کی گئی تفصیلات جلد از جلد پیش کی جائیں۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عدالت میں شرکت کے لیے پیش ہوں۔

ورلڈ بینک کی جانب سے کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے دیے گئے چھتیس ملین روپے کے فنڈز میں غیر شفافیت کے خلاف درخواست گزار نے عدالت میں درخواست دائر کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں