Friday, May 17, 2024

چین میں بڑے اولے گرنے سےتباہی مچ گئی، بلیو الرٹ جاری

- Advertisement -

چین میں ٹینس بال سے زیادہ بڑے اولے گرنے سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

جنوبی چین میں ٹینس بال سے زیادہ بڑے اولے گرنے سے متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، اولوں کے باعث ملک بھر میں بلیو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر چین کے شہر گوانگزو میں شدید ژالہ باری اور بارش کا سامنا کرنے والی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جس میں ٹینس بالز کے سائز کے برف کے گولے آسمان سے گرتے دیکھایا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تباہ کن ژالہ باری نے مبینہ طور پر گھروں اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔

اس کے باوجود طوفان نے چین کے شہر گوانگزو میں بھی تباہی مچائی جہاں اس سے کاریں اور درختوں کے علاوہ 141 فیکٹریوں اورعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں 33 افراد زخمی اور 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

چین کی جانب سے موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شدید بارشوں کے باعث بلیو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے مقامی حکومت سے درخواست کی کہ وہ کسی آفت سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں