Tuesday, May 21, 2024

اسکولوں میں مفت کھانے کے پروگرام کا آغاز

- Advertisement -

اسلام آباد کے وفاقی اسکولوں میں مفت کھانے کے پروگرام کا آغاز ہو چکا۔

اسلام آباد: وزارت وفاقی تعلیم و تربیت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں مفت کھانے کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں رواں ہفتے 40 کے قریب پرائمری سکولوں کو مڈ ڈے میل فراہم کیا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تاہم ان 40 اسکولوں میں سے پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹرز کے 20 اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے پرائمری اسکولوں میں سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے بچوں کے لیے مفت کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کی خواہش

کھانے کے پروگرام کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ حکومت اور اللہ والی ٹرسٹ نوجوانوں کے لیے دوپہر کے کھانے کی فراہمی میں تعاون کر رہے ہیں۔

وانی نے مزید کہا کہ اگلے دو ماہ میں تمام پرائمری سکولوں میں کھانا شروع کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں