Monday, May 20, 2024

سفاری پارک میں مدھوبالا کا نیا گھر

- Advertisement -

ہاتھی مدھوبالا کو اگلے ماہ کراچی سفاری پارک میں نیا گھر ملے گا۔

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق قید تنہائی سے گزرنے والی پاکستان میں 16 سالہ ہاتھی مدھوبالا کو اگلے ماہ کراچی سفاری پارک میں منتقل کردیا جائے گا۔

کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ہاتھی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور یہ عمل جلد مکمل کیا جائےگا۔ جہاں ہاتھی مدھوبالا دیگر ہاتھیوں سونیا اور ملائکہ کے ساتھ مل جائے گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مدھوبالا کو تربیت دینے کے لیے اس چڑیا گھر کے اندر ایک کنٹینر رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، مدھوبالا روزانہ تین سے چار بار کنٹینر میں داخل ہوتی اور نکلتی ہے۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں مدھو بالا کی پناہ گاہ کو فور پاز کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

کے ایم سی نے کہا کہ پناہ گاہ 15 سے 20 دنوں میں مکمل ہو جائے گی اور ہاتھی کو مئی میں سفاری پارک میں منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پاس کر لیا گیا

مدھوبالا ہاتھی کے آنے کے بعد سفاری پارک میں تین ہاتھی ہوں گے۔

مدھوبالا ان چار افریقی ہاتھیوں میں سے ایک ہے جن کا علاج 2022 میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے عالمی گروپ فور پاز کی آٹھ رکنی ٹیم نے کراچی میں کیا۔

ہاتھی برسوں سے دانتوں میں انفیکشن اور ٹوٹے ہوئے دانت کی وجہ سے درد میں مبتلا تھا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں