Friday, May 17, 2024

مسلمان آج جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں

- Advertisement -

آج رمضان المبارک 2024 کا جمعتہ الوداع عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعتہ الوداع ہے، جسے ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نماز جمعہ کے دوران پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے عالمی اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

علماء کرام اور ائمہ کرام اپنی تقاریر میں جمعۃ الوداع اور ماہ صیام کی اہمیت پر زور دیں گے۔

ملک بھر سے مسلمان جمعۃ الوداع ادا کرنے کے لیے مختلف مساجد میں جمع ہوں گے، اور اللہ تعالی سے برکتوں اور معافی کے لیے دعا مانگے گے۔

اسلام آباد میں سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا، جہاں ہزاروں نمازی خصوصی نماز ادا کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

دریں اثنا، آج القدس کا عالمی دن بھی ہے، یہ دن مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کرنے کا دن ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں