Friday, September 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 12

ناران سیاحوں کیلئےچھ ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا

ناران جانے والی شاہراہ چھ ماہ بعد دوبارہ سیاحوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔

ناران کو چھ ماہ بعد دوبارہ سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان کے مطابق اس وقت جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی وابابو سرتاپ کو کھولنے کے لیے صفائی کا کام جاری ہے۔

موسم گرما کے دوران، غیر ملکی سیاح سمیت ملک بھر سے آنے والے سیاح بھی ان شاندار مقامات پر وقت گزارنے کے لیے آتے ہیں اور لطف اندوزہوتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کاغان ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے سڑک کے کھلنے کے چھ ماہ بعد سیاح کو ناران آنے کی دعوت دی اور گلیشیئرز کی مکمل پسپائی پر خدا کا شکر ادا کیا۔

چونکہ ناران میں اس گرم موسم میں بھی برف پڑتی ہے، اس لیے اس علاقے میں ٹھنڈا درجہ حرارت ہوتا ہے، جو دیکھنے والوں کے لیے خوشگوار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ہیٹ ویوز کی وارننگ جاری، این ڈی ایم اے

جھیل سیف الملوک، ناران سے 9 کلومیٹر پر واقع ہے۔ وہاں خصوصی جیپوں میں سفر کرنا بہتر ہے۔ 9 کلومیٹر کو مکمل ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگتے ہیں۔

سیف الملوک جھیل کے لیے یہ روایت مشہور ہے کہ چودھویں کے چاند کی روشنی میں رات کو پریاں یہاں آتی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے مسحور ہوجاتی ہیں۔ درحقیقت یہ اتنا پیارا ہے کہ آپ اس جھیل کے خوبصورت ماحول اور اس کے آس پاس کی پہاڑیوں میں کھو جائیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تین ہیٹ ویوز کی وارننگ جاری، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے نے 25 روز کے دوران تین ہیٹ ویوز کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ 25 روز کے دوران سندھ اور پنجاب کے مختلف مقامات پر تین ہیٹ ویوز کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالار، مٹیاری اور سانگھڑ کے شہروں کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بہاولپور اور رحیم یار خان کو گرمی کی پہلی لہر کا سامنا کرنے کا خطرہ ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

این ڈی ایم اے کے مطابق، ان مقامات پر 15 مئی سے 30 مئی کے درمیان درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ موسم کی پہلی گرمی کی لہر دو یا تین دن تک جاری رہ سکتی ہے۔

گرمی کی دوسری لہر، جس کا درجہ حرارت ممکنہ طور پر 45 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، مئی کے آخر یا جون کے شروع میں آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور چار سے پانچ دن تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایتھوپین خاتون 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں

جون کے پہلے دس دنوں میں گرمی کی تیسری لہر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اس دوران، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، شمالی/وسطی بلوچستان، اور کشمیر میں الگ الگ مقامات پر دوپہر یا شام کو بارش، آندھی، یا گرج چمک کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود موسم دیکھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بڑے شہروں کے درجہ حرارت

اسلام آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 30، کراچی 29، پشاور 24، کوئٹہ 18، گلگت 15، مری 17 اور مظفر آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ۔

ایتھوپین خاتون 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں

ایتھوپین خاتون کا کہنا ہےکہ وہ 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ رہ رہی ہیں۔

ایک 26 سالہ ایتھوپین خاتون مالورک امباؤنے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ وہ 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مالورک امباؤ کا دعویٰ ہے کہ اس نے دس سال کی عمر سے کچھ کھایا پیا نہیں ہے کیونکہ اسے پیاس یا بھوک نہیں لگتی۔

برسوں گزرنے کے باوجود ایتھوپین خاتون بغیر کھائے پیے باقاعدہ زندگی گزاررہی ہیں اور شاندار صحت رکھتی ہیں۔

مالورک امباؤ اپنے روزمرہ کے کاموں کوبغیرکسی تکلیف کے بخوبی انجام دیتی ہیں اورخود بھوکا رہنے کے باوجود اپنے خاندان کے لیے کھانا پکانے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے جمائی لی اور انکا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا

ایتھوپیا کی اس خاتون کو حمل کے دوران اس کے جسم کی قدرتی توانائی بڑھانے کے لیے گلوکوز کی ڈریپ لگائی جاتی تھی کیونکہ حاملہ ہونے کے باوجود اسے بھوک نہیں لگتی تھی۔

مالورک امباؤ نے اب تک قطر، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں ڈاکٹروں سے متعدد طبی معائنے کروائے ہیں۔ تاہم، ان میں سے کوئی بھی اس کی بھوک میں کمی کی وجہ کا تعین نہیں کر سکا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

امریکی خاتون نے جمائی لی اور انکا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا

امریکی خاتون کا منہ جمائی لینے کے بعد ازیت کے ساتھ ایک گھنٹے تک کُھلا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ امریکی خاتون جینا سیناترا کو حال ہی میں اس غیر معمولی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے جمائی لی اور اسکا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

لوگوں کے اکاؤنٹس کے مطابق جنہوں نے اسے ہسپتال میں دیکھا، خاتون تقریباً ایک گھنٹے تک اسی حالت میں رہی، جس کے دوران اسے مبینہ طور پر تکلیف اور بولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہسپتال کے عملے نے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کے بعد بتایا کہ اسکا منہ جمائی کے دوران پھنس گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کواسٹائلش پرسنالٹی ایوارڈ ملنے پر ثنا جاوید خوش

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، کئی گھنٹوں کے معائنے اور علاج کے بعد خاتون کے جبڑے کوٹھیک کردیا گیا۔

امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے اس پورے عمل کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شعیب ملک کواسٹائلش پرسنالٹی ایوارڈ ملنے پر ثنا جاوید خوش

شعیب ملک کے اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ جیتنے پر ثنا جاوید پرجوش ہیں۔

وائبرنٹ اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں قومی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک نے سب سے زیادہ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا اعزاز اپنے نام کرلیا، جس پر ان کی اہلیہ ثنا جاوید خوشی سے نہال ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کے علاوہ، شعیب ملک اب بہت سے ٹی وی شوز میں کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اسی وجہ سے انہیں اسٹائل ایوارڈز میں موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا خطاب بھی ملا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ ثناجاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد مائی ہیرو۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک سعودی عرب میں ہے

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے لمبی 149 میل سیدھی سڑک بنائی گئی ہے۔

سعودی عرب کی اس طویل ترین سیدھی سڑک کا کہیں بھی کوئی موڑ نہیں ہے اور یہ صحرا کےدرمیان سے گزر رہی ہے، یہ سڑک دو شہروں کو آپس ملاتی ہے۔

اس طویل ترین سڑک کا کہیں بھی کوئی موڑ نہیں ہے اور یہ صحرا کےدرمیان سے گزر رہی ہے۔

 سعودی عرب کی یہ ہائی وے 10، 916 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے، جو جنوب مغرب میں الدرب کو مشرق میں البطح سے ملاتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یہ سڑک کافی مصروف رہتی ہے اور اس پر سفر کرنے والے زیاد ترسامان کو ملک کے ایک کونے سے دوسرےکونے تک پہنچاتے ہیں۔تاہم، اس طویل ترین راستے کا 149 میل کا حصہ جو صحرائے رب الخالی سے گزرتا ہے، سب سے مشہور حصہ ہے۔

شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں، سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا یہ مخصوص حصہ سب سے پہلے ایک نجی سڑک کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ بعد میں پبلک روڈ نیٹ ورک میں شامل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر پانی کے آثار مل گئے، چینی سائنسدان

کسی بھی موڑ یا خم نہ ہونے کی وجہ سے اس سڑک کو دنیا کی سب سے بورنگ سڑک بھی کہا جاتا ہے۔ اس سڑک کے پاس دنیا کی سب سے لمبی اور سیدھی سڑک ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

اسکی خاص وجہ مکمل طور پر 149 میل تک سیدھی شاہراہ ہے، جبکہ اسکے اردگرد دور تک کوئی درخت بھی موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بھارت میں ڈیزل سے تلے پراٹھےکھائے جاتے ہیں

بھارت کی ریاست چندی گڑھ میں ڈیزل میں تلے ہوئے پراٹھے فروخت ہونے لگے۔

بھارت میں سڑک کے کنارے سٹال لگانے والے35 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ کئی عرصے سے ڈیزل میں تلے ہوئے پراٹھے لوگوں کو کھلا رہا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پراٹھے بیچنے والے شخص نے بتایا کہ وہ روزانہ 200 سے 300 پراٹھے لوگوں کو کھلا دیتا ہے۔

ڈیزل سے پراٹھے تلنےکی ویڈیوخوب وائرل ہو رہی ہے، جس پرلوگ بہت سوال اٹھا رہے ہیں اورتبصرے کر رہے ہیں، جبکہ بعض لوگ حفظان صحت کے اصول پر عمل نہ کرنے سے متعلق بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

چاند پر پانی کے آثار مل گئے، چینی سائنسدان

چینی سائنسدان چاند پر پانی کے کچھ آثاردریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

بیجنگ: چینی سائنسدان کے مطابق چاند سے ملنے والی مٹی میں کئی ذرائع سے مالیکیولر پانی اور ہائیڈروکسیل موجود ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ چین کے چانگ ای 5 مشن کے ذریعے کئی نایاب نوادرات بھی زمین پر لائے گئےہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاند کی مٹی میں پانی کی بنیادی وجہ شیشے کے ٹکڑے ہیں جو چاند سے ٹکرانے کے بعد سیارچے چھوڑ گئے ہیں۔ چانگ ای 5 مشن نے ایک سو سے زیادہ نمونے حاصل کیے، جن میں سے سبھی کا تجزیہ کیا گیا۔ سالماتی پانی اور ہائیڈروکسیل کے ساتھ بارہ ذرات ملےہیں۔

ان کے مطابق چاند سے حاصل ہونے والی مٹی کے ذرات میں پایا جانے والا پانی کئی ممکنہ ذرائع سے پیدا ہوا ہے۔ شمسی ہواؤں کی امپلانٹیشن اس پانی کا سب سے بنیادی ذریعہ ہے جو چاند پر پانی کے موجود ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالتا ہے۔

محققین کواب ان انکشافات کے بعد ارضیاتی سیاروں کے بننے کے دوران پانی کےذخیرہ اور ذرائع کے طریقوں کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

عازمین حج کے لیے ڈرون سروسز اور فلائنگ ٹیکسیاں متعارف

سعودی عرب نےعازمین حج کیلئے ڈرون سروسز اور فلائنگ ٹیکسیاں متعارف کروا دیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت رواں سال عازمین حج کے محفوظ اور آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون سروسز اور فلائنگ ٹیکسیاں متعارف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہموار آپریشنز اور ہمارے مہمانوں کے آرام دہ قیام کی ضمانت کے لیے اس سال حج کے دوران فلائنگ ٹیکسیوں اور ڈرون سروسز کا تجربہ کیا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ان کے مطابق، ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والوں کے درمیان ایسی مصنوعات پیش کرنے کے لیے سخت مقابلہ ہو گا جو آنے والے سالوں میں قابل عمل ہوں گی۔

صالح الجاسر کے مطابق، حکام آگے بڑھنے والے سہولت کاری کے اقدامات کے استحکام کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدرز ڈے 2024: ان ماؤں کے نام جو ہماری زندگی بناتی ہیں

ان کے بقول، ٹرانسپورٹ کی صنعت بتدریج ترقی کر رہی ہے، اس لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ وزارت نئی ٹیکنالوجی کو اپنائے اور یہ بتائے کہ اسے مسافروں کے فائدے کے لیے کس طرح زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر نے سعودی حکام کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عازمین حج کے آرام اور سہولت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کیا خلائی مخلوق کی وائرل ہونیوالی ویڈیو اصلی ہے؟

امریکا میں خلائی مخلوق سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی نکلی۔ 

امریکا کے شہرلاس ویگاس میں خلائی مخلوق سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت اب سامنے آگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال لاس ویگاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی، جس میں لوگوں کو رہائش گاہ کے باہر ایک خلائی مخلوق کا سامنا کرتا دکھایا گیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے بارے میں کئی افراد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ ایک دھوکہ ہے۔

لیکن چند روز قبل ماہر سکاٹ روڈر نے اس ویڈیو کا کا باغور جائزہ لیا اورامریکی میڈیا کو بتایا کہ اس وائرل ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لینے پریہ پتہ چتا ہے کہ یہ بلکل اصلی ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بات واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایک نوجوان نے گزشتہ سال 30 اپریل سے یکم مئی کے درمیان بنائی تھی۔

اس ویڈیو میں سرمئی اور سبز رنگ کی ایک عجیب سی لمبی اور پتلی مخلوق دیکھی گئی جسے خلائی مخلوق کہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں سیلاب کی پیش گوئی کے لئے نیا ماڈل تیار

جس نوجوان نے اس خلائی مخلوق کی ویڈیو بنائی تھی اس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس مخلوق کا قد آٹھ سے دس فٹ کے درمیان ہے، یہ 100 فیصد اصلی ہے اور اس نے دنیا میں اس جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔ اس کی بڑی چمکدار آنکھیں ہیں اوراسکا منہ بھی کافی بڑا ہے۔ یہ انسان سے کافی مختلف مخلوق ہے۔

پولیس کو کال کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ لاس ویگاس میں جس وقت یہ عجیب و غریب مخلوق نظر آئی تھی، اسی وقت ایک پولیس افسرکو بھی آسمان پر ایک پراسرار روشنی بھی دیکھی تھی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں